تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:13

چیف کوچ وقار یونس اپنے عہدے سے مستعفی

آج نیوز - قومی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ وقار یونس ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، پی سی بی نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے تاہم وہ دورہ زمبابوے تک چیف کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔چیف کوچ وقار یونس نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران استعفےٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ میڈیکل وجوہات کی بنا پر مستعفی ہوئے ہیں، انہیں بورڈ کے چیئرمین اور حکام سمیت کسی کھلاڑی سے کوئی گلہ ہے، نہ ہی کسی کی دخل اندازی کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا، یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ اور دیگر تنازعات کے باوجود قومی ٹیم نے نہ صرف ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی بلکہ کئی ٹیموں کے خلاف کامیابیاں سمیٹیں،جس پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ زمبابوے تک کوچنگ کی ذمہ داری اس لئے قبول کی تاکہ نیا کوچ تلاش کیا جا سکے۔قومی ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ نے وقار یونس کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ بورڈ کی خواہش تھی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھتے، مستقبل میں بورڈ کے دروازے ان کے لئے کھلے رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.