20 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:29
ایران:دو امریکیوں کو آٹھ سال قید
آج نیوز - ایران میں دو امریکیوں کو جاسوسی کے الزام میں آٹھ برس قید کی سزا سنا دی گئی۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق دونوں امریکی شہری اکتیس جولائی دوہزار نو کو ایران میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئے جس پر انہیں تین، تین برس قید کی سزا سنائی گئی۔دونوں امریکی شہریوں پر جاسوسی کے لئے امریکی انٹلیجنس سروسز سے تعاون کا الزام بھی ثابت ہوگیا۔جس پر انہیں مزید پانچ برس پانچ مزید قید کی سزا سنائی گئی۔گرفتار ہونے والی ایک امریکی خاتون سارہ کو ستمبر دوہزار دس میں پانچ لاکھ ڈالرز کے عوض ضمانت پر رہا کردیا گیا۔