تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:45

بھارتی فوج نے گیارہ کشمیریوں کو شہیدکردیا

آج نیوز - مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گیارہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔ایک بھارتی فوجی بھی مارا گیا۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنڑول کے قریب ایک کارروائی کی۔اس دوران وہاں موجود کشمیری مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی مارا گیا۔بھارتی فوج نے جھڑپ میں گیارہ کشمیری حریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔انیس سو نواسی سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.