تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:1

نادرا نے کمپیوٹرائزڈ فہرستیں الیکشن کمیشن کے حوالے کردیں

آج نیوز - الیکشن کمیشن نے جعلی ووٹ روکنے کے لیے آئندہ واٹر مارک والے بیلٹ پیپر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نادرا نے کمپیوٹرائزد فہرستیں الیکشن کمیشن کے حوالے کردیں۔پریزائیڈنگ آفیسر کو تصاویر والی فہرستیں فراہم کی جائیں گی۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے د وران بتایا کہ نئی کمپیوٹرائزد ووٹر لسٹیں بغیر تصویر کے جاری ہوں گے تاہم پرائیزائڈنگ آفیسر کے پاس تصویروں والی فہرستیں ہوں گی۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق نادرا نے آٹھ کروڑ سے زائد افراد کی نئی ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن کو دے دی ہیں۔ بائیس اگست سے ان فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ جس کے بعد مارچ میں حتمی فہرستیں شائع ہوں گی۔ نادرا کے چیئرمین طارق ملک نے کہا کہ پرانی ووٹر لسٹوں میں ڈیڑھ کروڑ ووٹرز کی شناخت موجود نہیں تھی۔ بارہ لاکھ جعلی شناختی کارڈ جبکہ پچیس لاکھ ڈپلیکیٹ شناختی کارڈ والے تھے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کو تجویز بھیجی ہے کہ اگر خواتین کے کسی پولنگ اسٹیشن پر ووٹ دس فیصد سے کم کاسٹ ہوں تو نتیجہ تسلیم نہ کیاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.