تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:16

امریکی حملے نے پاک فوج پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں،سیکرٹری دفاع

آج نیوز - سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر اطہر علی نے کہا کہ امریکی حملے نے پاکستانی قوم خصوصاً فوج پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔دو مئی کے خفیہ امریکی آپریشن جیسے واقعات روکنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ افواج پاکستان دفاع کیلئے اب پہلے سے بہتر تیاری میں ہیں۔ سانحہ ایبٹ آباد کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ عدالتی کمیشن کا اجلاس جسٹس جاوید اقبال ریٹائرڈ کی زیر صدارت ہوا۔ سیکرٹری دفاع نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان کے کسی ادارے نے امریکا یا افغانستان سے براہ راست خطرہ محسوس نہیں کیا۔ ایبٹ آباد جیسے غیر محفوظ سویلین احاطے کے برعکس ایٹمی اثاثوں کیلیے مربوط دفاعی نظام ہے۔ سیکرٹری دفاع نے پاکستان کی دفاعی پالیسی کے اہم خدوخال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ دفاعی پالیسی کے تحت جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر مشترکہ دفاعی حکم نامہ جاری کرتا ہے۔ دو ہزار سات میں مشترکہ دفاعی حکم نامہ افواج پاکستان کے مشورے سے جاری کیا گیا۔ مشترکہ دفاعی حکم نامے کے تحت افواج پاکستان قابل شناخت خطرے سے نمٹنے کے لیے تیاری کرتی ہے۔ جس کے بعد ایبٹ آباد کمیشن کا آئندہ اجلاس عید کے بعد ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.