21 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:59
کراچی :فائرنگ ،ہلاک شدگان کی تعداد پندرہ ہوگئی
آج نیوز - کراچی کے علاقے پاک کالونی سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ جس کے بعد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے۔ کورنگی چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر حملے کا مقدمہ چوبیس گھنٹے بعد زمان ٹاوٴن تھانے میں درج کرلیا گیا۔سمامہ شاپنگ سینٹرکے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ مبینہ ٹاوٴن میں گولیوں کا نشانہ بننے والا ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ محمود آباد میں فائرنگ سے دو بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔۔ گلشن حدید میں ایک کار کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی گئی جس سے واٹر بورڈ کے ایگزیکٹو انجینئر خالد صدیقی سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ شاہ فیصل کالونی اور نیو کراچی میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ پاک کالونی سے دو، شادمان ٹاوٴن سے ایک، سرجانی کے ڈی اے فلیٹس کے قریب سے ایک اور چکرا گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی۔ ایف بی ایریا میں ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ دوسری جانب سچل تھانے کی حدود میں پولیس نے تین ڈاکووٴں کو گرفتار کرلیا ہے۔