21 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:0
سندھ : گورنر سندھ سے متحدہ کے وفد کی ملاقات
آج نیوز - وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ کی روانگی کے بعد ایم کیو ایم کے وفد نے گورنرسندھ سے ملاقات کی۔ کراچی میں قیام امن پر غور کیا گیا۔ سندھ میں انتظامیہ میں تبدیلی کا امکان ہے۔وزیرداخلہ سندھ اور وزیراعلیٰ قائم علیشاہ کی گورنر سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کا وفد فاروق ستار کی قیادت میں گورنر ہاوٴس پہنچ گیا۔ وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، رضا ہارون اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنما شامل تھے۔ اجلاس میں سندھ کی صورتحال اور خاص طور پر کراچی میں جاری قتل و غارت اور دہشت گردی پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع نے سندھ انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ آج شام بھی گورنر ہاؤس میں امن و امان کی صورتحال پر سندھ حکومت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ روز کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں پولیس پر ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔