21 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:15
کراچی :قتل و غارت گری ، عوام کے دلاسے
آج نیوز - کراچی بھی عجیب شہر ہے، عوام قتل ہوتے ہیں اور حکمراں دلاسے دیتے ہیں، آج جناح ہسپتال میں رحمان ملک تو روایتی گفتگو کرکے نکل گئے مگر منظوروسان نے عوام کو غچہ دینا چاہا تو وہ بپھر گئے۔جناح اسپتال میں چکرا گوٹھ کے زخمیوں کی عیادت کے بعد صوبائی وزیر داخلہ عرف خوابوں کے شہزادے کے عجب روئیے اور بیان پر دیگر زخمیوں کے لواحقین چلا اٹھے۔ایک طرف مظلوم عوام کا یہ شور تو دوسری جانب صوبائی وزیرداخلہ کا سرکاری دورہ۔جوں جوں منظور وسان آگے بڑھتے تھے حکومت اور خاص طور پر رحمان ملک کے خلاف نعرے بازی میں شدت آتی گئی۔ وزیرداخلہ نے میڈیا سے روایتی باتیں کیں اور عوامی رد عمل پر جلدی جلدی مریضوں کی عیادت کے بعد روانہ ہوگئے۔وہاں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے صوبائی وزیر داخلہ کے اس دورے کو زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیا۔