تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 2:31

کراچی :قیام امن کا مطالبہ

آج نیوز - کراچی کنسرن سیٹیزن فورم نے کراچی میں امن قائم کرنے کے لئے حکومت سے بھرپور اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔ فورم نے آرگنائزر نرگس رحمن کی زیر قیادت کراچی پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا، فورم کے شرکاء نے کہا کہ کراچی میں امن کے لئے حکومت بھرپور اقدامات کرے اورامن کے لئے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے مشاورت کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امن کے لئے حکمت عملی کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کی جائے۔ فورم نے مطالبہ کیا کہ شہر کو اسلحے سے پاک کرنے کے لئے اسلحہ کی نمائش اور وال چاکنگ پر پابندی عائد کی جائے، دیواروں ی پر لکھے گئے نعرے مٹا دیئے جائیں۔ فورم میں جسٹس فخر الدین ابراہیم، سی پی ایل سی کے سابق سربراہ ناظم ایف حاجی، معاشی تجزیہ کار اے بی شاہد اور سابق وفاقی سیکریٹری تسنیم صدیقی سمیت کئی شخصیات شامل تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.