تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:27

کراچی کے مسائل سیاسی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ

آج نیوز - ایوان صدر میں کراچی کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی قوتوں کی مدد سے کراچی میں امن قائم کیا جائے گا۔ ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل سیاسی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ صدر زرداری آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے۔ کراچی میں جاری قتل و غارت گری کے حوالے سے ہفتے کی رات ایوان صدر میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خورشید شاہ،ذوالفقار مرزا، پیر مظہرالحق، علی نواز شاہ، مراد علی شاہ، شرجیل میمن، فیاض سومرو، آغا سراج دررانی، عبدالقادر پٹیل اور صدرارتی ترجمان فرحت اللہ بابر شامل تھے۔ اجلاس میں سندھ اور خاص طور پر کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ ملا کر امن قائم کیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات حل ہوچکے ہیں۔ وفاقی وزیر خورشید شاہ کو ایم کیو ایم کی کابینہ میں مکمل واپسی تک روابط مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں بدین، ٹنڈو الہ یار اور دیگر علاقوں میں سیلاب کی صورتحال اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ صدر زرداری نے امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کام تیز کرنے اور متاثرین ہر ممکن مدد کی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.