تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:37

کراچی میں فوج کی تعیناتی سے حالات ٹھیک ہو سکتے ہیں، بلور

آج نیوز - خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر بشیر بلور نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات فوج کی تعیناتی سے ہی ٹھیک ہوسکتے ہیں۔ امریکا سے حملے بند کرنے کا کہہ دیا ہے، ڈرون چھین نہیں سکتے۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں بشیر بلور نے کہا مدت سے سنتے آرہے ہیں کہ کراچی میں بھتہ اور لینڈ مافیا حالات خراب کرنے میں ملوث ہے۔ صوبائی حکومت بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی۔ بشیر بلور نے کہا کہ کراچی کے حالات فوج کی تعیناتی کے بغیر بہتر نہیں ہوسکتے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے بھی فوج لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت کراچی میں امن کے لیے فوج کیوں طلب نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں اور خیبرپختونخوا کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.