تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:27

کراچی: تازہ واقعات میں مزید چار افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں دو بچوں سمیت چار افراد کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق محمود آباد کے علاقے چینسڑ گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد نے کھیلتے ہوئے بچوں پر فائرنگ کردی، جس سے دو بچے دس سالہ شہریار اور پندرہ سالہ شیزان جاں بحق ہوگئے،جبکہ آٹھ سالہ رحمان زخمی ہوگیا ۔



فائرنگ کا دوسر ا واقع گلشن اقبال میں سفاری پارک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، زخمی افراد کوطبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔



گزشتہ روز بھی مختلف مقامات پر پانچ افراد کو قتل اور آٹھ سے زائد کو زخمی کردیا گیا تھا،جن میں ایئرفورس کا ملازم بھی شامل ہے۔جبکہ چار روز سے جاری تشدد کی لہر میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پچانوے ہوگئی ہے، درجنوں افراد زخمی اور متعدد لاپتہ ہیں

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.