تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:15

خیبر ایجنسی: جھڑپ، 3 سیکورٹی اہلکار شہید، 3 شدت پسند ہلاک

آج نیوز - خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے تین سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ فورسز کی جوابی فائرنگ میں اہم کمانڈر سمیت تین عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل میں عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ حملے میں آٹھ اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بھاری توپخانے سے گولہ باری کی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت تین عسکریت پسند ہلا ک ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.