تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:32

واپڈا کے مختلف منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا گیا

آج نیوز - قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی نے واپڈا کے مختلف منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا۔ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ پیپکو واپڈا کے ایک سو تیس ارب روپے کے واجبات ادا کرے۔ واپڈا ہاوس لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت پی اے سی کی کنوینر یاسمین رحمان نے کی۔ کمیٹی نے واپڈا کے تعمیراتی منصوبوں، گاڑیوں اور دیگر سامان کی خریداری سمیت مخلتف معاملات میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری امور کو شفاف انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ پیپکو واپڈا کو ایک سو تیس ارب روپے کے واجبات ادا کرے۔ پی اے سی نے واپڈا کی ڈیمرج کمیٹی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی چھوٹی غلطیوں سے ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے جو باعث شرم ہے۔یاسمین رحمان کا کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم کے منصوبے پر کافی پیش رفت ہوئی ہے اسی سال اس پر کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.