تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:16

کراچی میں امن کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرینگے، شہباز

آج نیوز - وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کراچی میں قتل و غارت گری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امن کے لیے جلد تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کریں گے۔ بدین سے واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کراچی میں بے گناہ اور معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ لیکن اب یہاں صنعتیں بند ہورہی ہیں۔ انہوں نے فوج بلانے کے سوال پر کہا کہ کراچی کے امن کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا حکومت صرف پاکستان کو لوٹنے میں لگی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے بدین میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کی حکومت اور عوام مصیبت کی اس گھڑی میں سندھ کے عوام کے ساتھ ہیں۔ شہبازشریف چھتیس ٹرک امدادی سامان لے کر بدین پہنچے تھے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام لے کر بدین آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.