تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:44

جنوبی وزیرستان: حملے میں اہلکار شہید، 3 عسکریت پسند ہلاک

آج نیوز - جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک ہلکار شہید ہوگیا، جوابی کارروائی میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں عسکریت پسندوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ اور چیک پوسٹ پر راکٹ فائر کیے۔ حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے دوران تین عسکریت پسند ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان میں میرام شاہ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.