21 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:44
پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 323 ہو گئی
آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر تین سو تئیس ہوگئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 323 ہوگئی ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے 273 اور دیگر علاقوں کے پچاس افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہو چکی ہے۔ لاہور کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 48 مریض زیرعلاج ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر عمر بلوچ کے مطابق ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے شہر کے ٹاؤنز میں سپرے شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ڈینگی سے بچاؤ کے لئے عوام کو اپنے طور پر بھی گھروں میں مچھر مار سپرے کرانا چاہئے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ فضا میں نمی کا تناسب ختم ہوتے ہی ڈینگی مچھر دم توڑ جائے گا۔