تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:1

نیشنل بینک نے کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا

آج نیوز - نیشنل بینک نے پورٹ قاسم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کرپہلا کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹئی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل میں پورٹ قاسم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک سو باون رنز اسکور کیئے۔ خالد لطیف نے اٹھائیس اور شاہ زیب حسن نے اکیس رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں ناصر جمشید اورخرم منظور نے پینسٹھ رنز کی شراکت قائم کرکے نیشنل بینک کوعمدہ آغاز فراہم کیا۔ ناصرجمشید نے نصف سنچری کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردارا ادا کیا۔ جبکہ خرم منظوراورکپتان کامران اکمل نے بھی عمدہ بیٹنگ کی۔ تابش نواب نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرجنرل جاوید میانداد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.