21 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:17
پاک، ایران گیس صرف توانائی کے شعبے کیلئے مخصوص ہو گی
آج نیوز - ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے ذریعے ایران سے خریدی گئی گیس، ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو فراہم کی جائے گی۔ جو صرف توانائی کے شعبے کے لئے مخصوص ہوگی۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایران سے حاصل شدہ گیس پینسٹھ اور پینتیس کے تناسب سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو فراہم کی جائے گی۔ ایرن پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے دو ہزار نو میں پاکستان کی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم لمیٹڈ اور ایران کی نیشنل ایرانین آئل کمپنی کے درمیان گیس کی سیل پرچیز کا معاہدہ کیاگیاتھا۔ جس کے تحت یہ منصوبہ اکتیس دسمبر دو ہزار چودہ تک مکمل کر لیا جائے گا۔