تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:33

ہارر فلم ڈونٹ بی آفریڈ آف دا ڈارک 26 اگست کو ریلیز ہو گی

آج نیوز - ہارر فلم ڈونٹ بی آفریڈ آف دا ڈارک چھبیس اگست کو امریکا میں ریلیز کی جا رہی ہے۔ ہارر فلم ڈونٹ بی آفریڈ آف دا ڈارک گولرمو ڈیل ٹورو اور میتھیو روبزن کی تحریر ہے۔ فلم کا مرکزی کردار ننھی لڑکی سیلی ہرسٹ ہے۔ جو اپنے والد ایلیکس اور اس کی دوست کم کے ساتھ نئے مکان میں منتقل ہوتی ہے۔ ایلیکس مکان کو تزئین و آرائش کے بعد بیچنے کا ارداہ کرتا ہے لیکن اس سے پہلے ہی مکان میں کچھ انہونے واقعات ہونے لگتے ہیں۔ کِم صورتحال کی کھوج میں لگتی ہے تو اْسے پتہ چلتا ہے مکان میں کوئی انوکھی مخلوق رہتی ہے۔ جس سے وہ سیلی کو بچانے کی کوشش کرتی ہے۔ لیکن اس سے پہلے کہ وہ مکان سے سیلی کو نکالے۔ تینوں افراد مکان میں قید ہوجاتے ہیں اور پھر شروع ہوتی ہے جدو وجہد جان بچانے کی۔ فلم ڈونٹ بی آفریڈ آف دا ڈارک چھبیس اگست کو امریکا میں ریلیز کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.