21 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:47
امن کا قیام جمہوری حکومت کا فرض ہے ،قائم علی شاہ
آج نیوز - وزیرا علیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی ذمے داریاں نبھاتے ہوئے امن قائم کرینگے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امن کا قیام جمہوری حکومت کا فرض ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امن کیلئے انتظامی اور سیاسی پہلوؤں پر توجہ دینی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی تھوڑا ناراض ہے ان کو بھی منائیں گے ۔متحدہ قومی موومنٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ہماری مثبت بات چیت چل رہی ہے۔