21 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:18
کراچی :فوج بلانے کے معاملے پر بحث ،مزید تیرہ قتل
آج نیوز - کراچی میں فوج بلانے کے معاملے پر ملک گیر بحث شروع ہوگئی،اکثر سیاسی جماعتوں کا فوج بلانے پراصرار ہے ۔ادھر آج بھی دہشت گردوں نے شہرمیں تیرہ لاشیں گرادیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے تیرہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اورنگی ٹاون ایم پی آرکالونی سے بوری بند دو لاشیں ملی ہیں مقتولین کو فیصل شہزاد اور ذیشان کے نام سے شناخت کرلیا گیا۔ پاک کالونی سے ایک نوجوان کی لاش ملی جس کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ سمامہ شاپنگ سینٹرکے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ محمود آباد میں فائرنگ سے دو بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ شاہ فیصل کالونی اور نیو کراچی میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اورنگی سے ایک بوری بند لاش ملی جبکہ ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔پاک کالونی میں فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور ہلاک ہوگیا کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے دوسری جانب کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی بس پر فائرنگ کے چار مقدمات سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے خلاف درج کرلئے نامزد کئے گئے افراد میں سیچھ ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں۔