21 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:34
ٹارگٹ کلرز کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائیگا ،وسان
آج نیوز - صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلرز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔ کراچی میں فوج بلانے کی ضرورت پڑی تو گریز نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نفیس صدیقی کے افطار ڈنر میں میڈیا سے بات چیت میں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی آڑ لیکر جرائم کرنے والوں کو بھی پکڑ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر سے بارہ بھتہ لینے والے افراد اور سو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتارشدگان کو کل میڈیا کے سامنے پیش کردیں گے۔منظور وسان نے بتایا ہے شہر میں اغوا اور اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات سے پیدا ہونے والی تبدیلیوں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ اگر شہر میں فوج بلانے کی ضرورت پڑی تو گریز نہیں کریں گے۔