تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:38

کراچی :قتل و غارت گری ،علماء دین کا فوج بلانے کا مطالبہ

آج نیوز - ملک کے ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر علمائے کرام نے کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لئے فوج بلانے کا مطالبہ کردیا۔علمائے کرام متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ کراچی میں مسجد باب الرحمت میں دیگر علمائے کرام کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں مفتی محمد تقی عثمانی اور دیگر علما نے کہا کہ کراچی میں سر عام مسافروں سے بھری بسیں لوٹی جارہی ہیں اور بے گناہ شہریوں کو درندگی کا نشانہ بنایا جارہا ہے مگر صورتحال پر قابو پانے اور مجرموں کو سزا دینے کے کے لئے موثر تدابیر اختیار نہیں کی جارہیں۔ حکومت کا کوئی ذمہ دار اتنی زحمت نہیں اٹھا رہا کہ وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے مسائل جاننے کی کوشش کرے اور متاثرہ خاندانوں کے آنسو پونچھ سکے۔ مفتی تقی عثمانی نے شہرمیں امن و امان کی بحالی کے لئے فوری فوج بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.