تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:51

چند علماء قاتل ومقتول کو ایک صف میں کھڑا کررہے ہیں ،الطاف

آج نیوز - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ چند علمائے کرام قاتل اور مقتول کو ایک ہی صف میں کھڑا کر رہے ہیں لندن سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جو علماء کرام اور مشائخ مہاجروں کے اغواء اورانہیں بیدردی سے زبح کرنے اوران کی لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھینکنے کے واقعات کو دو گروہوں کی لڑائی قراردے رہے ہیں وہ دراصل مقتولین کو برابر کا قصور وار قرار دیکر انہیں بھی شریک جرم کر رہے ہیں ، ایسے علما کو عالم دین تو کجا علمائے حق اور بزرگان دین کے پیروں کی خاک کے برابر بھی قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ الطاف حسین نے علما سے اپیل کی کہ دوٹوک موقف کے ساتھ سامنے آئیں، خاموشی اختیارکرکے اپنی سات پشتوں کیلئے یاللہ کے عذاب کودعوت نہ دیں الطاف حسین نے کہا کہ مہاجروں کے لواحقین صبر کریں اورباطل پرست عناصر کے بیانات سے مشتعل نہ ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.