تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:51

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

آج نیوز - حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں مجلس عزا اور ازکار کی محافل ہوں گی۔ مختلف علاقوں سے جلوس بھی نکالے جائیں گے۔ کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس صبح گیارہ بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس کریں گے۔ اس سے پہلے مولانا ناصر جعفری مجلس سے خطاب کریں گے۔ جس کے بعد آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔ غیر ملکی مداخلت کے خلاف آئی ایس او کے تحت احتجاجی مظاہرہ بھی ہوگا۔ جلوس مقررہ راستوں نمائش ، صدر، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کی حفاظت کیلئے رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.