22 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:39
شام: صدر کا عام انتخابات فروری میں کرانے کا اعلان
آج نیوز - شام کے صدر بشار الاسد نے عام انتخابات آئندہ سال فروری میں کرنے کا اعلان کردیا۔ تاہم انہوں نے اقتدار چھوڑنے کا عالمی برادری کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں صدربشار الاسد نے کہا کہ ان کی قوم کسی بھی غیرملکی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ شام کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام مظاہرین سے نمٹنے سے مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب شام کی اپوزیشن نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش ایک بار پھر مسترد کردی ہے۔ ادھر ترکی میں شام کی اپوزیشن کی جانب سے عبوری کونسل کے قیام کیلئے مذاکرات آئندہ چند روز میں مکمل ہوجائیں گے۔