تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:54

مقبوضہ کشمیر: گمنام قبروں میں 2ہزار 156 لاشوں کا انکشاف

آج نیوز - مقبوضہ کشمیر میں اڑتیس گمنام قبروں میں دو ہزار ایک سو چھپن لاشوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن کے تحقیقاتی ونگ کی رپورٹ کے مطابق کپواڑہ میں گمنام قبروں میں ایک ہزار دو سو ستتر لاشیں، بارہمولہ میں آٹھ سو اکیاون، بانڈی پورہ میں چودہ اور ہندواڑہ میں چودہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملنے والی لاشوں میں سے کچھ مسخ شدہ ہیں۔بیس جلی ہوئی ہیں جبکہ پانچ لاشوں کی محض کھوپڑیاں ہی باقی بچی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گولیوں سے چھلنی ان لاشوں کو پولیس نے نامعلوم عسکریت پسند قرار دیا تھا۔رپورٹ میں پولیس کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے قبرکشائی اور لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ پر زور دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ ان افراد سے ملایا جائے جو اپنے گمشدہ رشتہ داروں کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے پونچھ کے علاقے کرشنا گھاٹی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.