تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:56

کراچی میں موت کا رقص جاری، مزید 9 افراد قتل

آج نیوز - کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے رات بارہ بجے کے بعد مزید نو افراد قتل کردیئے گئے۔ فائرنگ کا تازہ واقعہ گارڈن میں پیش آیا جس میں واٹر بورڈ کے چار ملازمین نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ نامعلوم مسلح افراد نے گارڈن میں قائم واٹر بورڈ کے دفتر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چوہدری الطاف، انوار اللہ خان، عبدالقادر اور عارف ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لانڈھی کے علاقے ایٹی نائن میں قبرستان کے قریب سے تشدد زدہ بوری بند لاش ملی ہے۔ گلشن اقبال سے ہفتے کی شب اغواء ہونے والے مہتاب نامی نوجوان کی لاش گلشن اقبال کے بلاک چھ میں واقع رہائشی عمارت کی چھت سے مل گئی، مہتاب کو گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا تھا۔ مقتول طلباء تنظیم کا رکن تھا۔ پی آئی بی کالونی میں علی الصبح نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ مقتول کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ کورنگی کے علاقے ضیاء کالونی میں فائرنگ سے نوید نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ نوید رات تین بجے کام سے واپس آتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنا تھا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج صبح جناح اسپتال میں چل بسا۔ جبکہ نیوٹاؤن میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.