22 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:27
کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا عمل شروع
آج نیوز - الیکشن کمیشن کی طرف سے آٹھ کروڑ دس لاکھ ووٹرز کی تصدیق کا عمل آج سے ملک بھر میں شروع گیا۔ اس سے پہلے فہرستیں ضلعی دفاتر کے سپرد کردی گئی تھیں۔ اس مہم کے لیے ایک لاکھ سے زائد عملہ گھر گھر جاکر ڈیتا کے تحت انتخابی فہرستوں کے مسودے کو تیار کرے گا اور ووٹروں کی تصدیق کرے گا۔ یہ عمل تیس ستمبر تک مکمل ہوگا۔ حتمی فہرستیں مارچ دو ہزار بارہ میں شائع کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق نادرا کی طرف سے تصدیق شدہ انتخابی فہرستوں میں آٹھ کروڑ دس لاکھ ووٹروں کو مستند قرار دیا گیا ہے۔