تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:47

پاکستان ٹیم کی کوچنگ میرے لئے اعزاز ہوگا، مشتاق احمد

آج نیوز - انگلینڈ کے معاون کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش ہوئی تو وہ ان کے لئے اعزاز ہو گا، وہ آج جو کچھ بھی ہیں پاکستان کی وجہ سے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہوا کہ وقار یونس طبی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہوئے ہیں تو وہ ان کی خیریت دریافت کرنے چلے آئے۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ میں بار بار تبدیلیوں کے عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پالیسیوں میں تسلسل سے ہی اچھے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کی کوچنگ کی پیشکش ہوئی تو وہ پھر فیصلہ کریں گے۔ مشتاق احمد نے کہا کہ وہ رمضان المبارک کی وجہ سے انگلش ٹیم سے چھٹی پر ہیں، بھارت کے خلاف انگلینڈ کی فتوحات بہترین پلاننگ اور کرکٹرز کی محنت کا ثمر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.