تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:58

ورلڈ ٹیم اسکواش: پاکستان نے آسٹریا کو شکست دیدی

آج نیوز - ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان نے آسٹریا کو تین صفر سے شکست دے دی۔ جرمنی کے شہر پیڈربورن میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں عامر اطلس نے آسٹریا کے عقیل رحمان کو زیر کرکے برتری حاصل کی۔ یاسر بٹ نے لیپولڈ سازکا کو ہرا کر برتری کو دگنا کردیا۔ تیسرے میچ میں ناصر اقبال نے جیکب جرن برگر کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے آسٹریا کو تین صفر سے آؤٹ کلاس کردیا۔ قومی ٹیم آج ملائیشیا کے مدمقابل آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.