7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:38
امریکا نے افغانستان کو غیر نیٹو اتحادی کا درجہ دے دیا
آج نیوز - امریکا نے افغانستان کو غیر نیٹو اتحادی کا درجہ دے دیا، امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کہتی ہیں افغانستان کو تنہا چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ٹوکیو کانفرنس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچیں۔ افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ نیوز کانفرنس میں ہلیری نے کہا کہ مقامی فورسز قیام امن میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے افغانستان میں حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور عسکریت پسندوں کے خاتمے اور بحالی نو میں امریکا افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایسے وقت میں کابل کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے جب جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں افغانستان کے معاملے پر عالمی کانفرنس ہونے جا رہی ہے جس میں ستر ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ عالمی بینک کے مطابق افغانستان کو غیر فوجی امداد کی مد میں ہر سال تین ارب نوے کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔