تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:54

دْہری شہریت بل: اتحادی جماعتوں میں اتفاق رائے نہ ہوسکا

آج نیوز - صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں دوہری شہریت سے متعلق بل پر اتفاق رائے پیدا نہ ہوسکا جبکہ اتحادیوں نے رد و بدل کے ساتھ توہین عدالت کے مجوزہ قانون کی حمایت کا اشارہ دے دیا ہے۔ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، نیٹو سپلائی کی بعد پاک امریکہ تعلقات، دوہری شہریت اور توہین عدالت کے بارے میں مجوزہ قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے صدر زرداری کو دوہری شہریت سے متعلق بل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور توہین عدالت کے مجوزہ قانون کی حمایت کا یقین تو دلایا مگر اس مجوزہ قانون میں کچھ تبدیلوں کا بھی مطالبہ کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اہم قانون سازی پر مشاورت جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.