تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:26

ملتان : پی پی ایم پی اے کے استقالیہ جلسے میں ہوائی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

آج نیوز - ملتان میں پیپلزپارٹی کے ایم پی اے عثمان بھٹی کے استقالیہ جلسے میں جیالوں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ عبدالقادر گیلانی کے جلسے میں بھی جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ ملتان کے علاقے حسن آباد میں ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار عثمان بھٹی کے استقبالیہ جلسے میں جیالوں نے ہوائی فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب این اے ایک سو اکاون میں انتخابی مہم کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کے جلسے میں کارکنوں نے جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کی۔ آدھے گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی اس فائرنگ سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.