تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:23

کسی کی کوئی بھی پوزیشن ہو قانون سب کیلئے ایک ہے: چیف جسٹس

آج نیوز - چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ دستور میں دیئے گئے اختیارت کے تحت اعلیٰ عدلیہ آئین سے متصادم اقدامات کو ختم کرتی رہی،حکم عدولی پر چیف ایگزیکٹو کو اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا۔کراچی بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ دستور کی پیروی لازم ہے چاہے نتائج کچھ بھی نکلیں،آئین نے ہی اعلیٰ عدلیہ کواختیار دے رکھا ہے ، عدالتیں ملکی قانون کی تابع ہیں، انہوں نے کہا کہ کسی شخص کی کوئی بھی پوزیشن ہو قانون سب کیلئے ایک ہے، توہین عدالت کی کارروائی میں ملک کے چیف ایگزیکٹو کو اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا۔چیف جسٹس نے کہا آرٹیکل ٹو اے عدلیہ کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے، عدلیہ کی آزادی کا تحفظ وکلاء اور ججز اور آئین کا تحفظ ہرپاکستانی شہری کی ذمہ داری ہے، آرٹیکل پانچ کے تحت ریاست سے وفاداری تمام شہریوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔چیف جسٹس افتخار چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستانی قوانین برطانوی نظام کا تسلسل ہیں، قانون ہر شہری کے لیے یکساں حیثیت کا حامل ہے اور عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.