7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:39
پنجاب پولیس : توندیں کم نہ ہوئی، 175 اہلکاروں کو ہٹانے کے احکامات جاری
آج نیوز - آئی جی پنجاب پولیس نے توندیں کم کرنے میں ناکامی پر ایک سو پچھتر سے زائد اہلکاروں کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔آئی جی پنجاب کی جانب سے موٹی توند والے اہلکاروں کو تیس جون تک توندیں کم کرنے کی مہلت دی گئی تھی، جس کے بعد سات جولائی تک صوبے بھر کے ڈی پی اوز سے ڈیٹا منگوایا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں ایک سو پچھتر اہلکاروں کو توندیں کم کرنے میں ناکامی پر فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا گیا ہے، جن میں ایلیٹ فورس لاہور کی آٹھ خواتین سمیت ساٹھ اہلکار جبکہ سیالکوٹ اور ناروال کے ایک سو سے زائد اہلکار شامل ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ صوبے بھر سے ڈیٹا موصول ہو گیا ہے، اگلے دو سے تین روز میں حتمی طور پر بتایا جا سکے گا کہ صوبے میں کل کتنے موٹی توند والے اہلکار ہیں۔ ان اہلکاروں کو آف فیلڈ کرنے یا مزید وقت دینے کے بارے میں حتمی فیصلہ آئی جی پنجاب کریں گے۔