تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:25

حیدرآباد :ڈیجیٹل میٹرز کی تنصیب کیخلاف احتجاج

آج نیوز - حیدرآباد میں حیسکو کی جانب سے ڈیجیٹل میٹر کی تنصیب کے خلاف تاجروں اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے میٹر توڑ دیئے۔حیدرآباد کے علاقے ریشم بازار میں حیسکو کی جانب سے بجلی کے ڈیجیٹل میٹرز لگانے کے خلاف دکانداروں نے شٹر ڈاوٴن ہڑتال کرکے حیسکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسٹیشن روڈ پر ٹائر نذرآتش کئے، اس موقع پر مشتعل افراد نے ڈیجیٹل میٹرز توڑ دیئے، دکانداروں اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں ایسے میں حیسکو کی جانب سے جو ڈیجیٹل میٹر لگائے گئے ہیں، وہ کئی گنا تیز چل رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اضافی بلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔تاجروں اور علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ نئے نصب کئے گئے ڈیجیٹل میٹرز فوری طور پر ہٹاکر ان کی جگہ پرانے میٹرز لگائے جائیں بصورت دیگر حیسکو ہیڈکوارٹر کا گھیراوٴ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.