تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:58

نیٹو کو چار ارب روپے تاخیری ہرجانہ ادا کرنا ہوگا

آج نیوز - نیٹو کو کراچی کی دونوں بندرگاہوں پر موجود اپنی فوجی گاڑیوں اور کنیٹنرز پر تقریبا چار ارب روپے تاخیری ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان سے افغانستان میں نیٹو افواج کے لئے رسد بند ہونے سے پورٹ قاسم اور کراچی بندرگاہ پر سات ہزار آٹھ سو پانچ کنٹینرز اور فوجی گاڑیاں موجود ہیں۔سلالہ چیک پوسٹ واقعہ کے نتیجے میں نیٹو سپلائی کی بندش کے بعد کراچی پورٹ پر نیٹو کے ایک ہزار نو سو تیراسی کنٹینرز اور تین ہزار آٹھ سو اکیاون فوجی گاڑیاں جبکہ پورٹ قاسم پر دوہزار سے زائد فوجی گاڑیاں اور کنٹینرز موجود ہیں۔ نیٹو افواج کے دوہزار کے قریب کنٹینرز پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر آف لوڈ نہیں کئے گئے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ نیٹو کے کنٹینرز اور گاڑیوں پر ڈیمرج کی مد میں یومیہ اکیاسی لاکھ سائیس ہزار روپے موصول کرے گا۔ کے پی ٹی اور دیگر پورٹ ٹرمینلز کو بندرگاہ پر موجود افواج کے سامان پر ماہانہ چوبیس کروڑ روپے سے زائد آمدنی موصول ہوگی۔ کراچی پورٹ کی جانب سے ڈیمرج کی رقم دو ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ پورٹ قاسم پر نیٹو کنٹینرز پر ڈیمرج کا تخمینہ ایک ارب روپے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.