تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:30

جاوید میانداد بیٹنگ کوچنگ کیلئے آمادہ

آج نیوز - سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی ذاتی درخواست پر قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کوچنگ کی حامی بھرلی ہے۔چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف دورہ سری لنکا کے دوران قومی ٹیم کی ناقص بیٹنگ سے خاصے پریشان ہیں اسی لئے انھوں نے ٹیم کیلئے بیٹنگ کوچ رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف نے پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل اور ماضی کے مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد سے درخواست کی کہ وہ دیگر ذمے داریوں کے ساتھ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیٹنگ کوچنگ بھی کریں۔ جاوید میانداد نے اس پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ جاوید میانداد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم اور انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔ آج نیوز کے رابطہ کرنے پر پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف نے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں قومی ٹیم کے بیٹنگ نقائص دور کرنے کیلئے جاوید میانداد سے بہتر کوئی شخص نہیں ہے۔ آج نیوز سے بات کرتے ہوئے جاوید میانداد نے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے جو بھی ذمے داری ملے گی قبول ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.