7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:46
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ سلواکیہ کے پیٹر کے نام
آج نیوز - ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ سلواکیہ کے پیٹر سیگان نے جیت لیا۔ ایپرنے سے میٹز تک ریس کا چھٹا مرحلہ دو سو سات اعشاریہ پانچ کلو میٹر پر محیط تھا۔ ریس میں سلواکیہ کے پیٹر سیگان کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ سیگان نے چار گھنٹے سینتیس منٹ کے ساتھ مقررہ فاصلہ طے کرتے ہوئے سیزن کی تیسری کامیابی حاصل کی۔ جرمنی کے آندرے گریپل دوسرے اور آسٹریلیا کے میتھیو گوس تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس کے دوران متعدد سائیکلسٹ حادثے کا بھی شکار ہوئے۔ چھٹے مرحلے کے اختتام پر سوئٹزرلینڈ کے فیبیان کینلسرا کو ریس لیڈر کی یلو جرسی حاصل ہے۔ سائیکلسٹ ساتویں مرحلے میں ٹومبلین تک ایک سو ننانوے کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔