تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:3

سی این جی کی بندش ،عوام کو پریشانی کا سامنا

آج نیوز - سی این جی کی بندش کے باعث کراچی میں شہریوں کو دہری پریشانی کا سامنا ہے۔ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بھٹ گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز چھتیس گھنٹوں کے لئے بند ہیں۔ سی این جی کی بندش کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ اہم روٹس کی بسیں بہت کم ہیں، جس سے باعث مسافروں کو بسون میں اوورلوڈ کیا جا رہا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ بس اسٹاپ پر گھنٹوں انتظار کے بعد گاڑی مل رہی ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو کمی کے باجود کرایوں میں کمی نہیں کی گئی، جس دن سی این جی بند ہوتی ہے اس دن زیادہ کرائے وصول کئے جاتے ہیں۔عوام نے کا کہنا ہے کہ ہمارے ٹیکسوں سے کروڑوں روپے خرچ کر کے وزارت ٹرانسپورٹ تو قائم کی گئی ہے، لیکن مہنگائی میں پسے عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.