تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:2

مسلم لیگ اوور سیز کانفرنس کا انعقاد میاں نواز شریف کی اہم کاوش ہے،ملک نور اعوان

جیو نیوز - ٹوکیو…عرفان صدیقی… مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان جرمنی میں منعقد ہونے والی مسلم لیگ ن اوورسیز کانفرنس میں شرکت کے لیئے جرمنی روانہ ہوگئے ہیں ، اپنی روانگی سے قبل میڈیا کو جاری کیئے جانے والے ایک بیان میں ملک نور اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ اوور سیز کانفرنس کا انعقاد میاں نواز شریف کی انتہائی اہم کاوش ہے جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک نئی پہچان ملے گی،میاں نواز شریف کی قیاد ت میں نہ صرف پاکستان میں مقیم پاکستانی متحد ہوچکے ہیں بلکہ اوور سیز پاکستانیوں کو بھی ایک نئی پہچان ملی ہے ،انھوں نے کہا کہ جرمنی میں ہونے والی کانفرنس میں سات ہزار سے زائد لیگی اوورسیز کارکن اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان شرکت کریں گے اور اتنی بڑی تعداد میں منعقد ہونے والے جلسے میں اتنی بڑی تعداد میں کسی بھی سیاسی جماعت کے کنونشن میں کارکنوں کی شرکت ایک ریکارڈہے ، انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اوورسیز میں ایک تاریخ رقم کرنے جارہی ہے جو پاکستان کو مستقبل کو تبدیل کرکے رکھ دے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.