7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:40
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
آج نیوز - عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت کم ، دس گرام بھاوٴ آٹھ سو پندرہ روپے اور تولہ نو سو پچاس روپے کم ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بہتری کے بعد سونے کی قیمت بتیس ڈالر کمی سے ایک ہزار پانچ سو چوراسی ڈالر فی اونس تک گر گئی۔ اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا، دس گرام سونا آٹھ سو پندرہ روپے کمی سے اڑتالیس ہزار تین سو پچاسی روپے کا ہو گیا،اور فی تولہ سونا ساڑے نو سو روپے سستا ہو کرچھپن ہزار چار سو پچاس روپے پر آگیا۔