تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:40

ہریجن برادری کا فلاح و بہبود کیلئے اٹھایا جانے والا قدم قابل ستائش ہے، منوہرلال

جیو نیوز - کراچی…دی ہریجن پنچائیت“ ویسٹ ڈویژن کے نومنتخب عہدیداران (نومنتخب پٹیل) کی دستار بندی کی تقریب کا انعقاد ہواجس سے ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے رکن اور حق پرست رکن قومی اسمبلی منوہر لعل نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ آج ہریجن برادری نے اپنی جماعت کی فلاح و بہبود کیلئے جو قدم اٹھایا وہ انتہائی قابل ستائش ہے، آج عباسی سرونٹ کواٹرز کے لان میں ہری کے ماننے والے نیک مقصد کیلئے اوراپنی جماعت کے مسائل کے حل کیلئے ویسٹ ڈویژن کی سطح پر ایک کمیٹی بنا کر لوگوں کو سہولیات اور آسانیاں مہیا کریں گے۔ ہماری نو منتخب کمیٹی سے اپیل ہے کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نظریہ اور تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر بلا تفریق اپنی کمیونٹی کی خدمت کریں اور اپنی خدمت کا دائرہ کار صرف ہریجن برادری تک محدود نہ رکھیں۔ بعدازاں نو منتخب پٹیل (جماعت کے صدر)کی حق پرست رکن قومی اسمبلی منوہرلال نے دستار بندی کی اس موقع پرنومنتخب صدر پٹیل مرزا صاحب نے ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے ذمہ داران کو اجرک کاتحفہ بھی پیش کیا۔اس موقع پر اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز گردھاری لعل،اور اراکین کمیٹی کرشن سنگھ، گلفام جاوید رندھاوا اورلیاقت آباد ٹاؤن کی ورکنگ کمیٹی کے انچارج شکیل ڈیوس ،لیاری، کیماڑی، منگھوپیر، مواچھ گوٹھ، اورنگی، ولیکا ، گولیمار اور دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں ہندوجماعتوں کے عہدیداران اور دیگر افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ایم کیوایم لیبر ڈویژن نیو کراچی ٹاؤن یونٹ کا جنرل ورکرز اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ۔ جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارج ارشد انصار ی ، اراکین زوار حسین اور آصف صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے پاکستان کے غریب و متوسط طبقے کے عوام میں شعور بیدار کیاہے، آج متحدہ قومی موومنٹ پورے ملک میں غریب و متوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت کی حیثیت سے پہچانی جاتی ہے اوریہی وجہ ہے کہ دو فیصد مراعات یافتہ طبقے کو اب اپنی حکمرانی کے دن پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کارکنان کو تلقین کی کہ قائد کے دئیے ہوئے فکر و فلسفے پر چلتے ہوئے تحریکی و تنظیمی فرائض میں مزید بہتری لائیں۔اجلاس کے آخر میں حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، ان کے بلند حوصلوں کے علاوہ قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ، اجلاس میں ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم ملتان زون ضلع مظفر گڑھ تحصیل کوٹ ادوکے کارکن مرزا شمیم بیگ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینئر صحافی ارشاد گلبانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے مرحوم کی صحافتی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آزاد ی صحافت کیلئے مرحوم کی خدمات گراں قدر ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ملتان زون ضلع مظفر گڑھ تحصیل کوٹ ادوکے کارکن مرزا شمیم بیگ ،ایم کیو ایم کورنگی سیکٹر یونٹ 71کے کارکن محمود ریاض کی والدہ محترمہ سیدہ خاتون ،ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی آگرہ تاج سیکٹر یونٹ آگرہ تاج کالونی کے کارکن شکیل غوری کی ہمشیرہ حمیرا غوری،ڈیفنس کلفٹن سیکٹر یونٹ 38-Aکے کارکن محمد عظیم کی ہمشیرہ عارفہ قریشی اور ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 71 کے کارکن محمود ریاض کی والد ہ محترمہ سیّدہ خاتون کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.