تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:40

دریائے سندھ کے کنارے بچاؤ بند کی مضبوطی کا مطالبہ

آج نیوز - ایوان زراعت سندھ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رواں سیزن میں پندرہ فیصد سے زائد بارشوں کے پیش نظر دریائے سندھ کے کنارے تجاوزات کا خاتمہ اور بچاوٴ بند کو مضبوط کیا جائے۔سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے نائب صدر غلام محمد صدیقی نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ سال سیلاب اور شدید بارشوں سے صوبے میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ جبکہ رواں سیزن میں گزشتہ سال سے پندرہ فیصد زائد بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب کے خطرے کے باعث پہلے سے حفاظتی اقدامات پر توجہ دی جائے۔ دریاوٴں کے کنارے تجاوزات ختم کی جائیں اور سندھ میں ریڈ الرٹ علاقوں میں پشتوں کو مضبوط کیا جائے، تاکہ ممکنہ سیلاب کا مقابلہ کیا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.