تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:14

سیرینا ولیمز نے ومبلڈن اوپن ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی

آج نیوز - امریکہ کی سیرینا ولیمز نے پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا کوشکست دے کر ومبلڈن اوپن ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی۔ جبکہ مینز سنگلز کا فائنل آج راجر فیڈرراوراینڈی مرے کے درمیان ہوگا۔ لندن کے آل انگینڈ ٹینس کلب میں ہونے والے ویمنز سنگلز کے فائنل میں پہلا سیٹ سکستھ سیڈ سیرینا نے با آسانی چھ ایک سے جیتا۔ تھرڈ سیڈ اگنیسکا رڈوانسکا روایتی کھیل دکھانے میں ناکام رہیں۔ دوسرے سیٹ میں بھی امریکی کھلاڑی سیرینا ویلیمز نے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پولیش کھلاڑی کم بیک نہ کرسکیں اورفائنل میں شکست سے دوچار ہوئیں۔ بتیس سالہ سیرینا نے پانچویں بار ومبلڈن کا ٹائٹل جیتا۔ جبکہ مجموعی طورپریہ ان کا چودہواں گرینڈ سلیم اعزازہے۔ آج اتوار کو ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کا فائنل سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.