تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:2

شمالی اور مغربی انگلینڈ میں سیلاب نے تباہی مچادی

آج نیوز - شمالی اور مغربی انگلینڈ میں سیلاب نے تباہی مچارکھی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ریلوے نیٹ ورک اور ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا۔ مون سون بارشوں کے ساتھ ہی شمالی اور مغربی انگلینڈ کو سیلاب کا سامن اہے۔ کئی علاقوں میں پانی کی سطح آٹھ فٹ تک پہنچ چکی ہے جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگیا ہے سڑکیں اور شاہراہیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور ٹریفک کا نظام معطل ہے۔ مواصلات اور بجلی کا نظام بھی متاثر ہے۔ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ریلویز نیٹ ورک بھی ناکارہ ہوچکا ہے۔ دوسرے شہروں کو جانے کے خواہش مند پانی اترنے اور نیٹ ورک بحال ہونے کے انتظارمیں ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ مزید ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.