8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:18
روس: سیلاب نے 141 افراد کی جان لے لی
آج نیوز - روس کے متعدد علاقوں میں سیلاب کے باعث حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو اکتالیس ہوگئی۔ دارالحکومت ماسکو سمیت روس کے متعدد علاقے مون سون بارشوں کے بعد سیلاب سے دوچار ہیں۔ بپھرا ہوا سیلاب درجنوں افراد کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ جبکہ متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ نے بھی بری طرح تباہی مچائی ہے۔ لینڈ سلائیڈبنگ کے باعث درجنوں مکان ڈھے گئے ہیں۔ پانی کے تیز ریلے ریلوے لائنز اور سڑکوں کو بھی اپنے ساتھ بہا لے گئے ہیں۔ ایمرجنسی سروس کے مطابق اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو اکتالیس ہوگئی ہے۔ بیشتر افراد لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ بے گھر ہونے والوں کو عارضی کیمپوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔