تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:35

کراچی: ملزمان کی نشاندہی پر مزید 3 نایاب مورتیاں برآمد

آج نیوز - کراچی میں گزشتہ روز عوامی کالونی سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے گودام سے مزید تین نایاب مورتیاں برآمد کرلیں۔ گزشتہ روز عوامی کالونی میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک کینٹینرز سے بڑی تعداد میں قدیم دور کی نایاب مورتیاں اور دیگر نوادرات برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کیے تھے۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر آج پولیس نے کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں ایک گودام پر چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق گودام سے مزید تین مورتیاں برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مورتیاں کتنی قدیم ہیں اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم طلب کی گئی ہے۔جس مورتیوں کی قدر و قیمت اور قدامت کا اندازہ لگائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.